پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ،مشرق وسطی میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ،شاہ محمود قریشی

0
237

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، مشرق وسطی میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،پاکستان فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن حل کا خواہاں ہے۔پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کی عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمان کی قیادت میں وزارتِ خارجہ آمد ہوئی۔عرب پارلیمانی وفد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔وزیر خارجہ نے عرب پارلیمانی وفد کو پہلے دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عرب پارلیمنٹ، لیگ آف عرب اسٹیٹس کا اہم ادارہ ہے، پاکستان کی عرب ممالک کے ساتھ گہری وابستگی، یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عرب پارلیمان کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ گہرے دو طرفہ مراسم ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مشرق وسطی میں قیام پذیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان، مشرق وسطی میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے بانی رکن ہونے کے ناطے، ہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ جب میں مصر میں سرکاری دورہ پر تھا تو مجھے عرب لیگ ہیڈکوارٹر جانے، قیادت سے ملنے اور تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا