اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے تمام مسلم ممالک اور بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ برادارانہ تعلقات مثالی ہیں اور پاکستان کیلئے عرب پارلیمنٹ عرب ممالک کا مشترکہ پلیٹ فارم ہونے کے باعث نہایت اہمیت کا حامل ہے،پاکستان عرب پارلیمنٹ میں بطور ابزرور کی حیثیت سے شمولیت کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی سربراہی میں پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کرنے والے وفد سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون و تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔عرب پارلیمنٹ کا مجموعی کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے اورپارلیمانی رابطہ کاری مستقبل کے تعاون کیلئے نئی راہ ہمورا کرے گی البتہ مسائل کو سمجھنے اور حل نکالنے کیلئے بین الپارلیمانی رابطہ کاری میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...