اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت، افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کے ان دعوئوں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائیٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی انتہاء پسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کا بنیادی حق استصواب رائے سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ”سب سے بڑی جمہوریت” کا نام نہاد دعوی ایک بار بے نقاب ہوگیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...