بیجنگ (این این آئی)چینی اداکار ین شیاؤتیان کو دیوارِ چین پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔43 سالہ اداکار کو سوشل مڈیا پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکار ین شیاؤتیان جنہوں نے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا ہے، فوراً ہی اپنے اس نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔ اداکار کو اس سے قبل بھی ایک ویڈیو میں رقص کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی حکام کے مطابق ین شیاؤتیان ایک کیمرہ مین سمیت چار افراد کی ٹیم کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے دیوارِ چین گئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اداکار دیوارِ چین کے ایک حصے پر کھڑے چار لوگوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اداکار ایک سیاح کے طور پر دیوارِچین کے مقام پر گئے جبکہ ان کی جانب سے میوزک ویڈیو شوٹ کرنے کے حوالے سے وہاں موجوحکام کو کچھ نہیں بتایا گیا تھا
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...