اسرائیل کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران کا اعلان

0
240

تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کوئی فوجی کارروائی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایران پر حملے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران فیصلہ کن جواب دینے کا عہد کیا۔ترجمان سعید خلیل زاد نے کہا کہ اسرائیلی رویہ مغربی حمایت کا نتیجہ ہے۔