ایران میں نیا صدر خطے میں تشدد میں اضافے کا سبب بنے گا،اسرائیل

0
212

تل ابیب (این این آئی )واشنگٹن اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیا ایرانی صدر خطے میں مزید تشدد اور عدم استحکام کا سبب بنے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے کہا کہ ابراہیم رئیسی 30 ہزار سیاسی قیدیوں کی پھانسی کے ذمہ دار ہیں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے آئینی حلف اٹھا لیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ سیخطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک شام اور غزہ دونوں میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے 40 سال قبل خمینی کے اعلان کردہ اصولوں سے اپنی وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔ابراہیم رئیسی کے صدر منتخب ہونے کے عالمی سطح پریہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سنہ 1988 کے دوران ایران میں سیاسی قیدیوں کیبے دریغ قتل عام میں ملوث رئیسی کو سزا دی جائے۔پچھلے جون میں ، انسانی حقوق کے کئی کارکنوں اور سابق قیدیوں نے ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی اور 1980 کی دہائی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر پھانسیوں میں ان کے کردار کے بارے میں گواہیاں دی تھیں۔