اسلام آباد (این این آئی)ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہاہے کہ کمرے کا دروازہ توڑ کر ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے کیپٹن ریٹائر ڈمحمد صفدر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ پولیس نے ہوٹل میں دھاوا بول کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کمرے کا دروازہ توڑ کر ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ،وزیر اعلی سندھ بتائیں کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے ان پر کس کا دبائو تھا۔ انہوںنے کہاکہ مریم صفدر اور کیپٹن صفدر سندھ حکومت کے مہمان تھے،ایسا لگ رہا ہے کہ ریاست کھلی دہشت گردی پر اتر آئی ہے،سندھ کی حکومت ، اپوزیشن جماعت کی حکومت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی سندھ کو بتانا چاہیے کہ کہ کس کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری ہوئی ،کیپٹن صفدر نے کوئی جرم نہیں کیا ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...