افغان فورسز کی کمزوری کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

0
229

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے افغانستان کو تمام تر توانائی امن عمل پر لگانی چاہیے۔ایک انٹرویومیں زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ہم نے پوری دنیا کو باور کروایا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آج پوری دنیا افغان مسئلے سے متعلق ہمارے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کی قربانیاں بے شمار ہیں، پاکستان سے متعلق بے اعتمادی افغان عوام میں نہیں بلکہ یہ وہاں کچھ عناصر کی سوچ ہے، افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے والے افغانستان کے اندر اور باہر بھی موجود ہیں لیکن ان عناصر کو دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغان امن عمل میں تین اہم سنگ میل پاکستان کے تعاون سے عبور ہوئے، طالبان امریکا امن معاہدہ، انٹرا افغان مذاکرات اور رولز اینڈ پرویسجر پر معاہدہ پاکستان کے تعاون سے ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا قیام چاہتا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ فریق نہیں ہے، افغانستان میں امن کے لیے طالبان سمیت دیگر فریقین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اس لیے ہم فوجی حل کی حمایت نہیں کرتے، عالمی برادری کو دیکھنا ہو گا کہ کیوں آج افغانستان میں ایسی صورتحال ہے