اقلیتون کو تحفظ دینا ریاست پاکستان اور ہر شہری کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، شیری رحمان

0
266

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقلیتون کو تحفظ دینا ریاست پاکستان اور ہر شہری کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 2009 میں صدر آصف علی زرداری نے 11 آگست کو اقلیتوں کا دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتون کو تحفظ دینا ریاست پاکستان اور ہر شہری کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اس دن منانے کا مقصد جناح کی آئین ساز اسمبلی میں تقریر کو یاد کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 11 اگست 1947 کی تقریر میں قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مکمل آزادی کی بات کی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا علم اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کا آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، پیپلز پارٹی نے 1973 کے منشور میں اقلیتوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا وعدہ کیا۔شیری رحمان نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں اقلیتوں کے لئے سرکاری اداروں میں کوٹہ مختص کیا۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پہلی حکومت میں اقلیت ہمارہ اعتمادکا نعرہ لگایا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہی اپنے دور حکومت میں 2010 میں محکمہ برائے اقلیتی امور قائم کیا،ہم سمجھے ہیں کہ اقلیتی حقوق انسانی حقوق ہیں