لاہور( این این آئی)ماضی کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 21ویں برسی کل(جمعہ)13اگست کو منائی جائے گی۔ نازیہ حسن3اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا بچپن اور نوجوانی کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزار ے ۔ 1980 میں وہ 15برس کی عمرمیں گلوکاری کی دنیا میں آئیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، انہوں نے بھارت کے معروف فلمساز فیروز خان کی فلم قربانی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گانا گایا۔نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا اور بہت شہرت پائی۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت ، امریکہ ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ،اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔نازیہ حسن کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر محض 35سال کی عمر میں 13اگست 2000کو لندن کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئی تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...