لاہور( این این آئی)بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ عینک والا جن کے مشہور کردارہامون جادوگر (حسیب پاشا) نے کہا ہے کہ آزاد کی نعمت کے بارے میں کشمیر اورفلسطین کے باشندوںسے پوچھیں جو روز جیتے اور روز مرتے ہیں،ہمیں خدا کی ذات نے آزادی جیسی نعمت سے نوازا ہے اورہمیں اپنی آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانا چاہیے ۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں حسیب پاشا نے کہاکہ گھروں، گلی محلوں اور بازاروں کو پاکستانی پرچم کی طرز پر جھنڈیوں سے ضرورسجایا جائے لیکن ہمارا پرچم ہماری آن اور شان ہے اس لئے ا ن جھنڈیوں کو زمین پر نہ گرنے دیا جائے ، جہاں بھی جھنڈیاں گری ہوئی نظر آئیںسب سے پہلے انہیںزمین سے اٹھائیں اورچوم کرسینے سے لگا کرمحفوظ کریں۔ حسیب پاشانے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ ہمیں اپنے پرچم سے کتنا پیار ہے اورہم اس کا کتنا احترام کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...