وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا، پودا بھی لگایا

0
270

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزارت اطلاعات میں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان وژن کے تحت وزارت کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ وزیراطلاعات نے کے کہاکہ قوم یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان میں بھرپور شرکت کرے اور اپنے نام کا ایک پودا ضرور لگائے، اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی، ڈی جی ریڈیو سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔