اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کریں ، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو بہتر بنائیں ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائیں ، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لینے کے لئیاقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی جانب سے اصلاحات کے لیے چودہ (14) ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ اگلے تین سالوں میں جی ڈی پی (GDP) کی شرح نمو کو 6 فیصد اور جی ڈی پی اور سرمایہ کاری کے تناسبGDP to Investment ratio))کو موجودہ 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک لے جایا جا سکے،ان چودہ (14) شعبوں میں مالی استحکام اور پائیدار ترقی ، مکانات اور تعمیرات ، مالیاتی شعبہ اور قرضوں کا انتظام ، نجکاری ، گھریلو تجارت ، گردشی قرضہ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صنعت کاری ، توانائی اور پٹرولیم ، اخراجات ، زراعت ، CPEC ، قیمتوں کا استحکام ، اور سماجی تحفظ شامل ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کریں ، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (SOEs) کو بہتر بنائیں ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائیں ، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...