چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

0
332

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور کوششیں قابل تحسین ہیں،ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی،اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے”یوم آزاد ی” کے پر مسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی،اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا