اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے پودا لگا کر یومِ آزادی منانے کی اپیل کی ہے۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے حصے کا پودا لگانے کے بعد قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر ہم سب کو اپنے حصے کا پودا لگانا ہے، ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختون خوا میں 1 ارب سے زائد درخت لگائے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس بار بھی 1 ارب درختوں کی تنصیب کا ہدف طے کر رکھا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں بچوں نے 1 منٹ میں 50 ہزار سے زائد پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ماحولیات سے متعلق اقوامِ متحدہ کے اہداف مقررہ مدت سے 10 سال قبل ہی حاصل کر لیئے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم سب کواپنے حصے کا پودا لگا کر تصویر حکومتِ پاکستان کو بھجوانی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...