کراچی(این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے یکساں تعلیمی نصاب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہم پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کرسکتی۔اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں ہمیں اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، اردو اور انگریزی کے ساتھ اگر ہم سندھی پڑھانا چاہتے ہیں تو یہ ہمارا آئینی اور تاریخی حق ہے، اپنے جاری بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیم مکمل صوبائی معاملہ ہے، نصاب بھی صوبے کا معاملہ ہے، یکساں نصاب کو من و ان رائج کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔وفاقی حکومت ہم پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کرسکتی، صوبوں کا اختیار ہے وہ یکساں نصاب قبول کریں یا نہ کریں، اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں ہمیں یہ اختیار ہے ہم اپنا فیصلہ کریں، وفاقی وزیر شفقت محمود کہتے ہیں یکساں نصاب پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے لیکن یہ آئین کا حصہ تو نہیں، پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔سندھ کی شرکت کے بغیر یہ قومی اور یکساں نصاب نہیں ہو سکتا، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ یکساں نصاب کے سائنسی مضامین کی اچھی چیزیں قبول کر سکتے ہیں مگر سوشل اسٹیڈیز میں ہر صوبے کی اپنی تاریخ ،ثقافت اور ہیروز ہوتے ہیں، قومی ہیروز کل بھی ہمارے نصاب میں میں شامل تھے اور آج بھی ہیں، ہم اردو اور انگریزی کے ساتھ اگر سندھی پڑھانا چاہتے ہیں تو یہ ہمارا آئینی اور تاریخی حق ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہوں گے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...