کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اسلام میں 4 شادیوں کے حکم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں 4شادیوں کے احکام سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت انتہائی صورتحال میں دی گئی ہے، جنگ احد کے بعد جب خواتین اور یتیم سڑکوں پر تھے، اس وقت سماجی ادارے نہیں تھے، نہ ہی کوئی ایسا انتظام تھا جس کے باعث ان لوگون کا خیال رکھا جاسکے تب اللہ کی جانب سے یتیموں کا خیال رکھنے کا حکم آیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ اللہ نے حکم دیا کہ اگر ان یتیموں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو ان کی ماؤں سے شادی کرلو لیکن انصاف کرو کیوں کہ اگر انصاف مشکل ہے تو ایک ہی سے شادی کرو۔اداکار نے مزید واضح کیا کہ اس احکام کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ 4 شادیاں کرو، اللہ نے انصاف کے ساتھ 4 شادیوں کا حکم دیا، بصورت دیگر ایک ہی شادی کا حکم دیا گیا ہے۔ دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں؟ میزبان کے سوال پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہوں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...