لاہور( این این آئی) ہدایتکار نبیل قریشی نے حکومت کی جانب سول ایوارڈز کی نامزدگی پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی جانب سول ایوارڈ میں نامزد ہونے والوں میں آدھے سے زیادہ افراد ہم میں موجود نہیں ۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کی کاوشوں کو ان کی زندگی میں کیوں تسلیم نہیں کرتی ۔پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے 12 اگست 2021 کو وفات ہونے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔دردانہ بٹ کے حوالے سے انہوں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ حکومتی اعزاز اس وقت حاصل کرتے ہیں جب اس دنیا میں نہیں ہوتے ، بدقسمتی سے یہ دکھ کی بات ہے ،یاد رکھیں دردانہ بٹ کا 83 برس کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔انہوں نے فلمسٹار نیلو کو ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے نامزد ہونے والے شاعر نون میم راشد کے حوالے سے بھی افسوس کا اظہار کیا جنہیں ان کی وفات کے بعد حکومتی اعزاز دیا جائے گا ۔یہ ایوارڈز آئندہ سال یوم پاکستان پر23مارچ کو دئیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...