کابل (این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت بیشتر علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود سبکدوش حکومت کے اول نائب صدر امراللہ صالح نے دعوی کیا ہے کہ وہ ملک کے آئین کے مطابق قائم مقام صدرہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امراللہ صالح نے ایک ٹویٹ میں کہا کہافغانستان کے آئین کے مطابق صدر کی غیرموجودگی، موت، بھاگنے اور استعفا کی صورت میں اول نائب صدر ملک کا قائم مقام صدر بن جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت میں اپنے ملک ہی میں موجود ہوں اور قانونی قائم مقام صدرہوں۔ میں تمام لیڈروں سے ان کی حمایت حاصل کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی غرض سے رابطے کررہا ہوں۔