واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلیفو ن پر افغان بحران پر تبادلہ خیال کیاہے۔ دونوں رہ نمائوں نے اگلے ہفتے افغانستان کے بحران پر گروپ آف سیون کا ورچوئل سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہ نمائوں نے افغان بحران کے لیے مشترکہ نقطہ نظر اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے گروپ آف سیون کے رہ نمائوں کی میٹنگ اگلے ہفتے منعقد کرنے پر اتفاق کیا ۔لندن میں برطانوی وزیراعظم ہاوس نے کہا کہ بورس جانسن اور بائیڈن نے اپنی گفتگو میں کابل سے انخلا میں امریکا اور برطانیہ کے تعاون کو سراہا۔وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق بائیڈن اور جانسن نے افغانستان کے معاملے میں میں اتحادیوں اور جمہوری شراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...