برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان

0
273

لندن(این این آئی)برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہوم آفس نے بتایاکہ پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین آباد ہونے کے اہل ہونگے، جن میں خواتین اور لڑکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی صورت حال پر غور کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔