طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

0
212

واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا سوال قبل از وقت ہے۔ طالبان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ طالبان کے طرز عمل پر منحصر ہوگا کہ وہ دنیا کو دکھائیں کہ وہ کون ہیں اور کیسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔جیک سلیوان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ طالبان نے امریکی اسلحے اور آلات کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کرلیا ہے۔وائٹ ہائوس میں بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ احساس ہے کہ طالبان یہ ساز و سامان آسانی سے واپس نہیں کریں گے۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدر نے کسی عالمی رہنما سے بات نہیں کی۔