اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ شہادت امام حسین ا مت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے، ہمیں باہمی نفرتوں، کدورتوں اور گروہ بندیوں سے پرہیز کرنا ہے، اپنے دین، ملت اور ملک کے لیے عزم واستقلال کا استعارہ بن کر ہر قسم کی قربانی کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دین ودنیا کی سربلندی اور کامرانی ہمارا مقدر ہو گی۔ یوم عاشور 10 محرم الحرام 1443ھ/2021ء کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے،اگرچہ اسلامی اور انسانی تاریخ کے متعدد عظیم واقعات اس سے جڑے ہیں تاہم امت مسلمہ کے نزدیک یوم عاشور کا مقام جس تاریخی واقعے کی نسبت سے بلند ترین ہے وہ عالی مقام امام حسین کی شہادت ہے۔ اس دن نواسہ رسول مقبول ۖنے اپنے اہل بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کار بند قوتوں کو للکارا تھا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی تھی
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...