اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سارے ملک میں ایک ہی نصاب ہونا چاہیے، سندھ الگ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یکساں نصاب رائج ہوگیا ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان میں کتابیں پرنٹ ہو رہی ہیں، یکساں نصاب وہاں بھی نافذ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب پر سندھ کو منانے کی کوشش کریں گے، بات چیت کر رہے ہیں، یکساں نصاب نافذ کرنے میں کچھ وقت لگے گا لیکن ہو جائے گا۔شفقت محمود نے کہاکہ کتابیں سب یکساں نہیں ہیں، یکساں نصاب اور یکساں کتابوں میں فرق ہوتا ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ نصاب کا مطلب ہے ‘اسٹوڈنٹس لرننگ اذئوٹ کم یعنی کس کلاس میں بچوں کو کیا آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پبلشرز کو اپنی کتابیں چھاپنے اور تقسیم کرنے کی اجازت دی ہے، حکومت نے بھی اپنی کتابیں چھاپی ہیں۔وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں فیس برابر نہیں ہو گی، مختلف سہولتیں ہوں گی، مختلف فیس ہو گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...