فروری تک بھارت نصف آبادی کورونا وائرس سے متاثرہوجائیگی،سرکاری کمیٹی

0
262

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ایک سرکاری کمیٹی جسے کورونا وائرس کی پروجیکیشن کے حوالے سے ذمہ داری دی گئی ہے نے کہا ہے کہ آئندہ برس فروری تک ملک کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی میں سے لگ بھگ نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے کہاکہ اس سے اس وبا کے پھیلاو میں کمی آنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں 75 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور یہ امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد والا ملک ہے۔تاہم ستمبر کے مہینے میں وبا کی پیک (بلند ترین شرح)کے بعد اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے