ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کے قیام کی توثیق کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اجلاس میں امن معاہدے کو خطے کے ممالک اور اقوام کے درمیان امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ امن معاہدہ خطے کو اقتصادی، ثقافتی اور ادراک کو مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اسرائیلی کابینہ نے گزشتہ ہفتے امارات کے ساتھ طے پانے والے معاہدے اور سفارتی تعلقات کی توثیق کی تھی۔ امارات، بحرین اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو امن معاہدہ اور سفارتی تعلقات کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہاوس میں منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...