واشنگٹن(این این آئی)ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے دولت مند ترین افراد کی ریس جس میں تین افراد شامل ہیں ،ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 177.4بلین ڈالرز لگایا گیا اور انہوں نے فرانس کے لگژری میگنیٹ برنارڈ آرنالٹ سے دوسری پوزیشن لیکر اپنے نام کرلی۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے دولت مند ترین افراد کی جنگ کا میدان ایلون مسک، جیف بیزوس اور فرنچ مین برنارڈ آرنالٹ کے درمیان کے درمیان گرم ہے۔برنارڈ آرنالٹ جو کہ اس ہفتے کے آغاز پر سرفہرست تھے، تاہم گزشتہ دو دنوں میں ان کی دولت میں 21بلین ڈالرز کے مساوی کمی آئی اور اسی صورتحال کے باعث ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 185.5بلین ڈالرز کے ساتھ اول پوزیشن پر آگئے یعنی وہ دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ایلون مسک دوسرے اور فرنچ مین برنارڈ آرنالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...