اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے گوادر میں کئے گئے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔جاری اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں دو مقامی بچے جاں بحق اورایک چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔اعلامیئے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔چینی سفارت خانے کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔چینی سفارت خانے نے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے موثر سیکیورٹی کے لیے موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔اپنے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...