چار ہزار مرد وخواتین خدام مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کے لیے مقرر

0
288

مدینہ منورہ(این این آئی )الحرمین الشریفین انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد بڑھائے جانے کے بعد حرم شریف اور بیت اللہ میں صفائی کے عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات، مرکزی ہال گیلریوں اور مطاف کو صاف ستھرا اور معطر رکھنے کے لیے 4000 افراد پر مشتمل عملہ مقرر ہے۔ ان میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مسجد حرام کی نظافت اور عطربیزی کے لیے کام کرتے ہیں