لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی پانی کا بلبلہ ہے اس لئے ہمیں اپنی آخرت کیلئے بھی سوچ بچار کرنی چاہیے، کمزور رشتہ دار وں اور غریبوںکا حق مارنا اوران کی جائیدادوں پر قبضے کرنا کوئی قابل فخر کام نہیں بلکہ اس کا حساب دینا پڑے گا اور میرے رب کی گرفت بہت سخت ہے ۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ زندگی بہت عارضی ہے اس لئے میں نے کبھی بھی بہت طویل منصوبہ بندی نہیں کی ، زندگی گزارنے کیلئے جتنا ضروری ہوتا ہے اتنی سوچ بچار کرتا ہوں اور رب کی ذات ہمارے حق میں بہتر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بااثر لوگ کمزورطبقات پر ظلم کرکے بڑے فخر سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن ایسے لوگ رب کریم کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، غریب کی بد دعا بغیر کسی رکاوٹ کے ساتویں آسمان تک پہنچتی ہے اور میرا رب کمزور کی دعا کو سنتاہے اس لئے ظالموںکو اس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ اپنے یتیم رشتہ داروں کی جائیدادیں ہتھیا لیتے ہیں ایسے لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ زندگی ختم ہو جائے گی پھر ان کے بچوں نے ان جائیدادوں پر براجمان ہونا ہے اور تمہیں یاد بھی نہیں کرنا اس لئے اس طرح کا ظلم نہ کرو جس کا تمہیں حساب دینا پڑے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...