کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر ایک شخص نے سیاست کی اور نعرے لگائے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سیاسی ماحول گرم ہوا ہے تو ہوتا رہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، بہت سے پاکستانی تھے جو چاہتے تھے کہ کیس درج ہونا چاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا، سندھ پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ میں 10 گھنٹے وہاں رہا اور ایس ایچ او سے پوچھتا رہا ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹ رہے، ایس ایچ او کہتے رہے جب تک سینئر پولیس حکام نہیں کہتے ایف آئی آر نہیں کاٹ سکتا۔انہوں نے کہاکہ مقدمے کی منظوری وزیر علی سندھ مراد علی شاہ نے اعلی قیادت سے پوچھ کردی۔
مقبول خبریں
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...