طالبان کا کابل ہوائی اڈے کے ایک حصے پر قبضے کا دعوی، پینٹاگان کی تردید

0
207

کابل(این این آئی )طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگجوئوں نے کابل ہوائی اڈے کے کچھ حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن امریکا نے طالبان کے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکیوں نے کابل ایئر پورٹ کے ملٹری سیکشن میں تین اہم مقامات خالی کر دیے ہیں اور وہ مقامات اب امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں ہیں۔کریمی نے مزید کہا کہ اب ایک بہت چھوٹا حصہ (ہوائی اڈے کا) امریکیوں کے پاس رہتا ہے۔تاہم امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کابل ہوائی اڈے کے کسی بھی حصے کو کنٹرول نہیں کرتے اور وہاں کی کسی بھی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں۔