انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے نکال دیا ہے۔ البتہ ایک چھوٹا تکنیکی گروپ کابل میں موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن نے بوسنیا اور ہرسک کے رہ نمائوں کے ہمراہ سرائیوو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے وہی کیا جس کے ہم ذمہ دار تھے۔ آج شام تک ہمارے تمام فوجی وطن واپس آ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکوں کا صرف ایک چھوٹا گروپ افغانستان میں رہے گا جو تکنیکی امور میں مدد کر رہا ہے۔ان کا خیال تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والے تنازع کی نوعیت کیا ہے لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہاں دہشت گرد تنظیموں کی لڑائی ہے۔ایردوآن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا اور اسے دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے “سنگین نتائج برآمد ہوں گے”۔انہوں نے جمعرات کے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والیحملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں افسوناک قرار دیا۔ ان حملوں میں 170 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔ترک صدرنے اعلان کیا کہ ترکی نے طالبان کے ساتھ کابل میں اپنی پہلی بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل سے امریکی انخلا کے بعد ہوائی اڈے کا انتظام سنھبالنے کے لیے طالبان کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...