لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ہیش ٹیک ”بزدارحکومت کے شاندارتین_سال”شروع کیے جانے کے تھوڑی دیر بعد ٹاپ پر آ گیا،ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے اس ہیش ٹیگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے 70 فیصد خاندانوں کو سوا سات لاکھ مالیت سالانہ کے ہیلتھ انشوزنس کارڈ فراہم کیے گئے۔ 6 نئی یونیورسٹیاں قائم کی جا چکی ہیں اور 15 تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ٹیکس، ریونیو، انڈسٹریز، انفراسٹرکچر، سوشل سیکٹر سمیت ہر شعبہ پہلے سے بہتر ہے،106 ارب کے کوویڈ ریلیف فنڈ اور موثر سمارٹ لاک ڈائون پالیسی نے صوبے کو کرونا سے محفوظ رکھا۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تخت لاہور کو نوازنے کی پالیسی کی بجائے تمام اضلاع کے لیے 360 ارب کا ترقیاتی بجٹ اپنی مثال آپ ہے،1965 کے بعد گریٹر تھل کینال کی صورت میں 20 ارب کی لاگت سے پہلا بڑا آبپاشی کا نظام قائم کیا گیا،11 ہزار سکول سولر انرجی پر منتقل ہونے سے تقریباً 18 لاکھ طلبا کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی،ایک روپیہ خرچے بغیر تمام سرکاری جامعات اس سال سولز انرجی پر منتقل ہو جائیں گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نئی نوکریوں اور صنعتی ترقی کے لیے 8 نئے سپیشل اکنامک زونز اور چار انڈسٹریل کی اپ گریڈیشن کی گئی،قبضہ گروپوں سے 462 ارب مالیت کی 180409 ایکڑ اراضی کی بازیابی محکمہ مال کا بڑا کارنامہ ہے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نظریہ کام، کام اور کام ان کی پرفارمنس کا محرک ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...