اترپردیش میں پرسرار بخار سے 33بچے اور7بالغ افراد ہلاک

0
274

لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈینگی جیسے پر اسرار بخار سے 33 بچے اور 7 بالغ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس پراسرار بخار کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ متھرا، فیروز آباد اور مین پوری سمیت مغربی یوپی کے کچھ اضلاع میں وائرل بخارمیں لوگ تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں اور فیروز آباد کے ایک ہسپتال میں اس پر اسرار بخار سے کم از کم 30 بچوں اور 7بالغ افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ فیروز آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی منیش اسیجا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ اس پراسرار بخار کی وجہ سے 40 بچوں کی موت ہو ئی ہے ۔تاہم، بی جے پی حکومت کے وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ نے اپنے ہی رکن اسمبلی کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔