کابل (این این آئی )طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے، تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سیآخری امریکی فوجی بھی نکل گیا ہے۔اس موقع پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ یہ فتح ہم سب کی ہے، طالبان امریکا کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں۔