اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر ، فواد حسین ، اور شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمان ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کے لیے ایکنیک منظور ی دے چکی ہے، سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ آٹھویں ، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبی ۖ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں اور ان جماعتوں کے لیے نئے نصاب کا اجرا جلد کر دیا جائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے لہذا حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہےـانہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...