مظفرآباد(این این آئی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ، امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے سفیر اور امید کی ایک کرن ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دنوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں 9 کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ بھارتی قابض فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے مظاہرے نے بین الاقومی قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں،کشمیری بھارت کے کسی اقدام کو تسلیم نہیں کرتے اور بھارت کے غاصبانہ اور جارحانہ اقدامات کے خلاف پوری قوم ایک ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے جو غیر معمولی کام کئے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں عمران خان کشمیریوں کیلیے امید کی ایک کرن ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اکیلے نہیں ہیں۔5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر ایک انسانی جیل ہے جس کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں، بھارتی فوج نے گذشتہ ایک ہفتے سے سرینگر کے کئی علاقوں میں ظلم و جبر کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...