لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا ہے کہ معلومات ہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم کے حکم پر دھاندلی کا پلان بنایا گیا ہے اوراس حوالے سے گورنر ہائوس اور وزیر اعلیٰ کواستعمال کیا جا رہا ہے ،پولنگ کا وقت پانچ بجے تک رکھاجائے اور نتائج کا اعلان اسی روز کیا جائے ،حکومتی پارٹی کے ایک سینیٹر پیسے بانٹ رہے ہیں اور شناختی کارڈز خرید رہے ہیں ،ہماری الیکشن لڑنے کی تیاری مکمل ہے اس لئے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،سیالکوٹ اور آزادکشمیر والا کھیل یہاں نہ کھیلا جائے ،ہم پرامن ہیں لیکن ہمیںمجبور نہ کیاجائے ،ہمارے کسی کارکن کو پولیس نے پکڑا تو ہم اسی وقت ردعمل دینگے اورگرفتاریاں دینگے ،سی سی پی او انتخابی مداخلت سے گریز کریں ،لاہور شہر کو آتش فشاں بنانے سے بھی گریز کیا جائے ،الیکشن کمیشن کے سامنے جو اعتراضات اٹھائے ہیں اس کا جواب نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹائون میں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، یاسین سوہل اور دیگر بھی موجود تھے۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ہم نے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی 2 اعتراضات دائر کئے جن میں پولنگ کا وقت 5 کی بجائے سہ پہر 4 بجے کرنا شامل تھا ،دوسرا اعتراض انتخابی نتائج کا اعلان 17 ستمبر کو کرنے کے اعلان پر تھا لیکن اعتراضاات پر کوئی جواب نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ پولنگ کا وقت کم نہ کیا جائے اور انتخابی نتائج کا اعلان 12ستمبر کی رات کوہی کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...