سری نگر(این این آئی)سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے،سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کا جسدِ خاکی قبضے میں لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عبداللہ گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ سید علی گیلانی کی تدفین کہاں کی گئی ہے۔سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی نے الزام عائد کیا کہ سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ پر تشدد کیا گیا ہے۔دوسری جانب سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا کہ سید علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق مزارِ شہدا میں کرنے دی جائے۔سید علی گیلانی کے اہل خانہ کا یہ بھی کہناتھا کہ پورے کشمیر کو بند کر دیا گیا ہے، مواصلاتی رابطے بند کر دیئے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...