افغانستان کی صورتحال پر بات چیت، برطانوی وزیرخارجہ قطر پہنچ گئے

0
197

دوحہ (این این آئی )برطانوی وزیرخارجہ ڈومِنیک راب افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کے لیے قطر پہنچ گئے ۔جہاں وہ قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے، برطانوی دفتر برائے خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد کابل کے ہوائی اڈے اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کو فعال اور کھلا رکھنے کی کوشش ہے، تاکہ غیر ملکی شہریوں کے افغانستان سے نکلنے کے لیے محفوظ راستے قائم رہیں۔ واضح رہے کہ فی الحال برطانیہ نے افغانستان کے لیے اپنے سفارتی مشن کو دوحہ منتقل کر دیا ہے۔ راب اپنے اس دورے کے دوران متوقع طور پر پاکستان بھی جائیں گے۔