اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج او غم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری اور کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اورگیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہوسکوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سید علی گیلانی کی وفات سے مقبوضہ وادی آج ایک عظیم رہنماء اور بزرگ سے محروم ہو گئی ـانہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی نے انتہائی بہادری اور عزم سے بھارتی ظلم اور بربریت کا مقابلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ان کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،سید علی گیلانی ایک انتہائی مخلص، نڈر اور بہادر رہنما تھے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ان کے درجات بلند کرے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...