اسلام آباد (این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے اعلانات کو مثبت وحوصلہ افزا سمجھتے ہیں،مرحلے پر افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے،پاکستان ‘سہولت کار’ کا اپنا کردار جاری رکھے گا تاہم ہمارے کردار کو ضامن کے طورپر غلط انداز میں محمول نہ کیاجائے،افغان قیادت کو افغان عوام کے مطالبات کو پورا کرنے، اختلافات کو مفاہمت میں ڈھالنے اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ کے حصول کے دیرینہ ہدف کی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے، سید علی گیلانی کے انتقال پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چھٹے تھنک ٹینک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے میں سید علی گیلانی کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ،سید علی گیلانی کے انتقال پر پوری قوم غمزدہ ہے،مجھے دکھ ہے کہ جس طرح ہندوستانی فورسز نے کل رات ان کے گھر کا گھیراؤ کیا وہ انتہائی افسوس ناک ہے ،بھارت ان کے نمازجنازہ سے بھی خوفزدہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں گزشتہ روز سے شدید اضطراب میں ہوں،ہر کشمیری اور ہر پاکستانی کے یہی جذبات ہیں ،وہ آج ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کی خوشبو ان کے راہنما اصولوں کے باعث ہمیشہ تروتازہ رہے گی اور دنیا بھر کے کشمیریوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک اہم موضوع پر اجلاس منعقد کرنے پر میں منتظمین کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے ہمسائے میں اہم واقعات رونما ہوتے دیکھ رہیں جن کے خطے اور اجتماعی برادری کے لئے بحیثیت مجموعی دور رس مضمرات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حالات ایک نہایت باریک بینی اور احتیاط سے مرتب کردہ پالیسی کے متقاضی ہیں تاکہ مسائل سے بچا جاسکے اور وہ مقصد حاصل ہوسکے جس کے لئے ہم گزشتہ کئی برس سے محوجستجو ہیں یعنی ایک پرامن اور خوش حال افغانستان کا قیام
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...