سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے وادی کشمیر خصوصا سرینگر اور اسکے نواحی علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کردیا ہے تاکہ لوگوںکو سیدعلی گیلانی کی دوران حراست وفات پر احتجاج سے روکاجاسکے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی کی وفات پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے خوف کی وجہ سے قابض انتظامیہ نے وادی کشمیر میں سخت کرفیو نافذ اور مواصلاتی بلیک آئوٹ کردیا ہے جبکہ حیدر پورہ سرینگر میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ پر لوگوں کے سمندر کو اکٹھے ہونے سے روکنے کیلئے علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے بندوق کی نوک پر لوگوںکو گھروں میں محصور نہ کیاہوتا اور انہیں سیدعلی گیلانی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دی ہوتی تو یہ جموں وکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہوتا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...