واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مختلف ریاستوں میں آنے والے طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاستوں نیو یارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، لوزی اینا، فلے ڈلفیا اور کنے ٹی کٹ میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ، پانچوں ریاستوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں، ایئر پورٹ کھلے ہیں تاہم سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔نیو یارک میں 15، نیو جرسی میں 23، پنسلوینیا میں 5، لوزی اینا میں 3، کنے ٹی کٹ اور میری لینڈ میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا ۔نیو یارک میں چند ہی گھنٹوں میں آدھا فٹ سے زیادہ بارش ہوئی جس کے سبب گلیاں اور ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔نیو یارک کے علاقے کوئنز کے بعض حصوں میں فلیٹوں کی پہلی منزل پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں پانچ پانچ فٹ پانی کھڑا ہو گیا جہاں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پانی میں ڈوبی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی بمشکل نکالا گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...