اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں وفاق میں عمران صاحب نے 1200 ارب اور بزد ار نے پنجاب میں 15 ارب کی دیہاڑی لگائی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مریض اور بیمار کی پانچ سو ارب کی دوائی کھا گئے اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں ،آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی سمیت ہر چیز پر یہ حکومت صرف مال بناؤ تین سال کی کْل کارکردگی ہے،ہسپتالوں میں ایکسپائیرڈ سٹنٹس لگائے جا رہے ہیں اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب کی گڑبڑ پر عمران صاحب اور وزیر اعلی مستعفی ہوں، مجرموں کو پکڑا جائے،پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں کرپٹ ترین حکومت کے کارکردگی ،عمران صاحب 1200 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں بے ضابطگیوں اور خورد برد کی صورت کارکردگی دکھا چکے ہیں،وفاق میں کورونا فنڈ میں 1200 ارب پر ہاتھ صاف کئے گئے اور پنجاب میں 15 ارب جیبوں میں چلے گئے ،عمران صاحب کی حکومت میں وزیر صحت دوائی بیچ کھاتا ہے اور بڑا عہدہ پاتا ہے ،عمران صاحب کی حکومت کورونا کے پیسے کھاگئی، ماسک تک بیچ کر کھا گئی ،آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی سمیت ہر چیز پر یہ حکومت صرف مال بناؤ کی کارکردگی دکھا رہی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...