ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور پاکستان کے اشتراک سے کثیر ملکی فوجی مشقیں برائٹ اسٹار 2021 مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر شروع ہوگئیں۔ان مشقوں میں سعودی عرب، مصر، امریکا، برطانیہ، یونان، قبرص، اردن، پاکستان سمیت اکیس ممالک شرکت کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دوست ممالک کی مسلح افواج کے دفاعی اور عسکری تجربات کا تبادلہ کرنا،برادر اور دوست ممالک کی شریک افواج کے مابین اشتراک عمل کو بڑھانا، آپریشنل تصورات کویکجا کرنا، حصہ لینے والے فوجیوں کی مہارت کو بہتر بنانا ہے۔ مشقوں کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشن اور ٹریننگ کا طریقہ تیار کرنا، میری ٹائم سکیورٹی بڑھانا، ٹریننگ اور مشترکہ فضائی کارروائیوں کا انتظام کرنا اور دشمن کے بغیر پائلٹ طیاروں کو دریافت اور تباہ کرنے کی تربیت دینا بھی شامل ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...