کابل(این این آئی)افغانستان میں ایک مقامی مترجم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو بچائیں اور کئی سال قبل ان کے ساتھ کی گئی نیکی پر احسان واپس کرنے کو کہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سنہ 2008 میں محمد نامی اس مترجم اس وقت کے سینیٹر جو بائیڈن اور دو دیگر امریکی سینیٹروں کو افغانستان میں ایک دور دراز وادی میں پھنسنے سے بچانے میں مدد کی جب ان کے ہیلی کاپٹر کو برفانی طوفان میں اترنا پڑا۔ اسی وقت اس وادی میں طالبان عسکریت پسندوں کو دیکھا گیا تھا۔مجھے اور میرے خاندان کو مت بھولنا۔ مجھے اور میرے خاندان کو مت چھوڑنا ۔ افغان مترجم نے یہ گفتگو فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ اس نے کہا کہ ہم بڑے خطرے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی لمحے طالبان عناصر ٹریکنگ اور معلومات اکٹھا کرنے کے ذریعے اسے ڈھونڈ کر قتل کر سکتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی صورت حال مشکل اور خوفناک ہے۔ انہوں نے طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ان کے لیے یہ بہت آسان ہے۔محمد ان ان گنت لوگوں میں سے ایک ہیں جو 31 اگست کوامریکی فوج کی واپسی کی آخر فلائٹ سے قبل کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکے تھے۔سنگین حالات کے باوجود محمد نے زور دیا کہ انہیں یقین ہے کہ بائیڈن انہیں افغانستان سے نکالنے کا راستہ تلاش کریں گے۔ مجھے ان پر بھروسہ ہے۔ وہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...