امریکا اور چین کے مابین ماحولیاتی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے،چینی وزیرخارجہ

0
245

بیجنگ(این این آئی)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امریکی مندوب جان کیری کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات بگڑنے کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان نے بتایاکہ اس طرح کے تعاون کو وسیع تر باہمی تعلقات سے الگ نہیں کیا جا سکتا، لہذا دو طرفہ روابط میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ چینی شہر تیانجن میں جان کیری اور ان کے منصب کے درمیان ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔ جان کیری کے مطابق امریکا چین میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو روکنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ امریکا کے بعد چین دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کا باعث بننے والا ملک ہے۔