صدر بائیڈن کا آئیڈا نامی طوفان سے متاثرہ امریکی علاقوں کا دورہ

0
237

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے سمندری طوفان آئیڈا سے بری طرح متاثرہ ریاست لوئیزیانا کے دورے کے دوران متاثرین کے لیے فوری امداد کا وعدہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سو ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا۔ متاثرین یہ امداد فوری طور پر پانچ سو ڈالر فی شہری کی حد تک وصول کر سکتے ہیں۔ اس دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ سمندری طوفان آئیڈا کی تباہ کاریاں اور کیلیفورنیا میں بھڑک اٹھنے والی جنگلاتی آگ ماحولیاتی تبدیلیوں کی واضح علامات ہیں۔ انہوں نے تحفظِ ماحول کی کوششیں بڑھانے پر بھی زور دیا۔